خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری کاآغاز کیا ہو گیا ہے،محکمہ خوراک خیبرپختونخوا
پیر 9 مئی 2016 16:32
پشاور۔09 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) محکمہ خوراک خیبرپختونخوا ہ نے موجودہ فصل حریف کے دوران کاشتکاروں خصوصاً ان مقامی کاشتکاروں جن کو محکمہ زراعت نے بوائی کے وقت مفت تخم فراہم کیاتھا سے گندم کی خریداری کاانتظام کیاہے اس مقصد کے لئے پورے صوبے بشمول پشاور، اضاخیل، نوشہرہ، صوابی چارسدہ، مردان، ہری پور، حویلیاں ،مانسہرہ، سرائے نورنگ(لکی مروت)،کوہاٹ، ہنگو،کرک، بٹگرام، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر، دیرلوئیر،دیراپر،سوات اورملاکنڈ میں خریداری سنٹر تشکیل دیئے گئے ہیں جہاں فوری طورپرخریداری شروع کی جائے گی۔
لہٰذا محکمہ خوراک خیبرپختونخوا ہ کاعملہ مندرجہ بالا خریداری مراکز پر تمام دن بشمول ہفتہ واتوار موجود رہے گا اورکاشتکاروں سے جواپنی گندم برائے فروخت پیش کرینگے خریدے گا۔(جاری ہے)
یار رہے کہ حکومت نے ایک کاشتکاریا سپلائیر کے لئے زیادہ سے زیادہ100 ٹن گندم فراہم کرنے کی حد مقرر کی ہے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لئے محکمہ خوراک خیبرپختونخواہ تمام کاشتکاروں سے توقع رکھتاہے کہ ا ن مراکز پر صاف ستھری اور معیاری گندم برائے خریداری پیش کریں گے۔
گندم کے معیار کی تصدیق پر چیز کمیٹی کرے گی۔ گندم معیاری پائے جانے کی صورت میں اس کی ادائیگی بحساب 1300/- روپے فی 40 کلوگرام یا32500/- روپے فی ٹن متعلقہ بینکوں کے ذریعے کی جائیگی۔ مزید برآں کاشتکار کسی شکایت کی صورت میں متعلقہ ڈویژنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر یانظامت محکمہ خوراک کے دفتر واقع حاجی کیمپ نزد بس سٹینڈ جی ٹی روڈ پشاور شہر سمیت ان نمبروں پر۔نظامت محکمہ خوراک خیبرپختونخوا ہ پشاور۔091-9239421 ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک پشاورڈویژن۔091-2322354 ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک مردان ڈویژن۔0937-9230028 ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک ملاکنڈڈویژن۔0946-9240316 ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرخوراک بنوں ڈویژن۔0928-9270043 ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک ہزارہ ڈویژن۔ 0992-9310296 ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرخوراک کوہاٹ ڈویژن۔0922-9260234 اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
کالجوں کے داخلہ فیس میں 10 فیصد کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مشیرخزانہ
میڈیا کا کردار کسی بھی جمہوری ریاست میں بہت اہم ہے ، صحافت اگر مثبت طریقے سے فعال ہو تو اس سے ایک مثالی ..
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ، بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
wچھوٹے تاجر بھی سٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائیں ‘ سلمان الٰہی
ؒوزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امینخان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
iشہید کسٹم افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت