پی ٹی آئی کا پشاور جلسہ ، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 مئی 2016 13:40

پی ٹی آئی کا پشاور جلسہ ، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی 2016ء) : پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے معاملے پر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر نے نوٹس میں کہا کہ ضمنی انتخاب میں بڑے جلسے کروانا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کا پشاور جلسہ آج منعقد کیا جائے گا جبکہ صوبائی حلقے پی کے 8 میں ضمنی انتخاب 12 مئی کو ہو گا۔ جبکہ پی ٹی آئی کا جلسہ بھی پی کے 8 میں آج منعقد کیا جا رہا ہے، جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں جہاں عمران خان جلسے کے شرکا سے خطاب کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں