نورالحق جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے نائب امیر مقرر

پیر 9 مئی 2016 13:17

پشاور۔09 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء)امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمدخان نے نورالحق کو جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کا نائب امیر مقرر کردیا‘ نورالحق نے جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داروں کے اجلاس میں نائب امیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیاہے‘ اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمدخان نے کی صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع ‘نائب امیر وسابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون الرشید‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الله اور سیکرٹری اطلاعات محمداقبال اجلاس میں شریک ہوئے‘ نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نورالحق اس سے پہلے الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے‘ نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا انوارالحق کو ہزارہ ڈویژن کا نگران مقرر کردیاگیاہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں