پشاور ،علی خیل میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق

واقعہ پرانی خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے،ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائیاں جاری ہیں ،پولیس

اتوار 8 مئی 2016 17:36

پشاور ،علی خیل میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) پشاور کے علاقے علی خیل میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے پولیس کے مطابق واقعہ پرانی خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پشاور کے نواحی علاقے علی خیل میں دو گروپوں میں خاندانی دشمنی کے باعث تصادم ہو گیا تصادم کے دوران دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ پرانی خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں