امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی احتجاجی ریلی

آئے روز ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ،حکومت ،سیکیورٹی اداروں نے چپ سادھ لی ہے، حسین انجم

ہفتہ 7 مئی 2016 19:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں رونما ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے متعددافسوساناک واقعات کے حوالے سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو پشاور پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف نعرے درج تھے اور ان کی قیادت صدرپشاور ڈویژن حسین انجم کررہے تھے۔

اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وحد ت المسلمین کے صوبائی جنرل سیکرٹری سبطین حسین اور صدر انجم حسین نے کہا کہ قومی مفاد میں تحمل او ر برداشت کو ہر گز کمزوری نہ سمجھا جائے ،ہمیں قومی مفاد اور سلامتی عزیز ہے اگر ملت تشیع سڑکوں پر آگئی تو حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آئے روز ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے جس پر صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے چپ سادھ لی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں رونما ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے متعدد واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہے اور حکومت سے اپیل کرتے ہے کہ افسوسناک واقعات میں ملوث افراد کو جلد از جلد بے نقاب کرکے ان کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں