افواج پاکستان ، سیکورٹی فورسز ،قبائلی عوام کی قربانیوں ،کوششوں کی بدولت خطے میں ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مئی

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 07/05/2016 - 17:15:02 وقت اشاعت: 07/05/2016 - 17:04:42 وقت اشاعت: 07/05/2016 - 17:02:47 وقت اشاعت: 07/05/2016 - 17:01:54 وقت اشاعت: 07/05/2016 - 17:00:31 وقت اشاعت: 07/05/2016 - 16:57:20 وقت اشاعت: 07/05/2016 - 16:57:20 وقت اشاعت: 07/05/2016 - 16:57:20 وقت اشاعت: 07/05/2016 - 16:53:33 وقت اشاعت: 07/05/2016 - 16:50:02 وقت اشاعت: 07/05/2016 - 16:49:59
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

افواج پاکستان ، سیکورٹی فورسز ،قبائلی عوام کی قربانیوں ،کوششوں کی بدولت خطے میں امن لوٹ آیاہے،قبال ظفرجھگڑا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 مئی۔2016ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ افواج پاکستان ، سیکورٹی فورسز اور قبائلی عوام کی قربانیوں اور کوششوں کی بدولت خطے میں امن لوٹ آیاہے، ہم امن واستحکام اور خوشحالی کی جانب گامزن ہیں اور اب یہ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پائیدار امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ قبائلی نوجوان تعلیم کا میدان ہو، یا کھیل کامیدان ، ہرشعبے میں اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایاہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبارسے کسی سے کم نہیں اور ضرورت اس امرکی ہے کہ انہیں مزیدمواقع فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے نوجوانوں کی تعلیم اور تربیت کے ساتھ ساتھ تفریح اور مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیاں بھی اشد ضروری ہے اوراس ضمن میں فاٹامیں نہ صرف مثبت سرگرمیوں کوفروغ دیاجارہاہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تعمیروترقی پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

وہ ہفتہ کے روز خیبرایجنسی کے علاقے تیراہ میدان کے دورہ کے موقع پروادی تیراہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد ہونیوالے تیراہ سپورٹس فیسٹیول کی اختتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں آئی جی ایف سی میجرجنرل مظہرشاہین محمودسمیت ملکان، مشران،بڑی تعداد میں علاقے کے عوام اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ تیراہ سپورٹس فیسٹیول میں رسہ کشی، خٹک ڈانس، بینڈڈسپلے، گھڑسواری کے مقابلے ، بیٹینی ڈانس، محسود ڈانس، کبڈی کے مقابلے، چترالی ڈانس کے علاوہ دیگر مقابلے منعقد کئے گئے جبکہ والی بال کافائنل میچ بھی کھیلاگیا۔

گورنرنے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات اورٹرافیاں تقسیم کی اورانہیں مبارکباد دی۔گورنر نے کھلاڑیوں کی کارکردگی اورحوصلے کوبھی سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنراقبال ظفرجھگڑا نے کہاکہ ہمیں بحیثیت قوم چیلنجوں کا سامنارہا اوراب ہم ایک نئی زندگی کا آغاز کرچکے ہیں۔پورے ملک بالخصوص فاٹا میں بھی حالات معمول پر آچکے ہیں اور پاک فوج اور قبائلی عوام کی قربانیوں سے اس خطے میں امن لوٹ آیاہے۔

انہوں

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

07/05/2016 - 16:57:20 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان