پشاورمیں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ‘افغان باشندوں سمیت 253 افراد گرفتار

ہفتہ 7 مئی 2016 16:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 253 افراد گرفتار کیے گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا ‘ سرچ آپریشن کے دوران 300 سے زیادہ گھروں کی تلاشی لی گئی ‘ آپریشن میں 253 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن ہشت نگری، گلبہار، پشتخرہ، حیات آباد، سربند کے علاقوں میں کیا گیا ‘ زیرحراست افراد میں 63 افغان باشندے شامل ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں