پشاور پولیس کا شہر بھر میں سرچ آپریشن 73سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 7 مئی 2016 11:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء ) خیبر پختونخواہ کے مرکزی شہر پشاور میں پولیس نے شہر بھر میں مختلف سرچ آپریشن کے دوران دس آفغان باشندوں اور اشتہاریوں سمیت 73سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے جن علاقوں میں سرچ آپریشن کیے ہیں ان میں بھانہ ماڑی ،یکہ توت ،ناصر باغ سمیت مختلف علاقے شامل ہیں .جبکہ گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمدہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد بھی شامل ہیں۔جبکہ پولیس نے گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانوں کو منتقل کر دیا ہے۔ مشتبہ افراد سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں ایک عدد کلاشنکوف،تین عدد پستول اور سو سے زائد خول شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں