بقایاجات کی عدم ادائیگی پر متنی سب ڈویژن کے 19 نادہندہ صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع

جمعہ 6 مئی 2016 16:22

پشاور۔06 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) چیف ایگزیکٹیوپسکو انوارالحق یوسف زئی کی ہدایت پر پسکو کی ریکوری ٹیموں نے بقایاجات کی وصولی کے لئے مہم زورشورسے شروع کی ہے ․ اس سلسلے میں ایس ڈی اوپسکومتنی سب ڈویژن کی زیرنگرانی ٹیموں نے لاکھوں روپوں کی عدم ادائیگی پر19 نادہندہ افراد کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے․جن افراد کی بجلی منقطع کی گئی ہے ان کے ذمے بقایاجات کی تفصیل درج ذیل ہے ․حاجی خیبرخان کے ذمے پسکو کے 1,48,674 روپے,حبیب خان کے ذمے پسکو کے 685414 روپے,رشید خان کے ذمے پسکو کے 411187 روپے,غلام سرورکے ذمے پسکو کے 438833 روپے,ملک عیسی خان کے ذمے پسکو کے 207299 روپے,شوکت علی کے ذمے 202045 روپے,غفارخان کے ذمے 284316 روپے,مرزا خان کے ذمے 181864 روپے,معروف خان کے ذمے 225731 روپے,پرویز خان کے ذمے 333926 روپے,آبادشیرکے ذمے 485566 روپے,اسلام شیرکے ذمے 34272 روپے,لعل محمد کے ذمے 257610 روپے,فتح خان کے ذمے 184492 روپے,جمیل خان کے ذمے 439014 روپے ,سرورخان کے ذمے 87214 روپے,خان شیر کے ذمے پسکو کے 268769 روپے,غلام شیر کے ذمے 98367 روپے اور ملک فضل خان کے ذمے پسکو کے 241579 روپے واجب الادا ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں