خیبرپختونخوا کے4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کےلئے پولنگ کا عمل جاری‘مردان ، بنوں ، ہری پور اور لوئر دیر میں پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 6 مئی 2016 14:06

خیبرپختونخوا کے4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کےلئے پولنگ کا عمل جاری‘مردان ، بنوں ، ہری پور اور لوئر دیر میں پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی

پشاور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06مئی۔2016ء) خیبرپختونخوا کے4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کےلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔مردان ، بنوں ، ہری پور اور لوئر دیر میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے جاری ہے جو کہ شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

مردان ، بنوں، ہری پور اور لوئر دیر کی مختلف ویلج کونسلرز میں جنرل اور خواتین کی نشستوں جبکہ ہری پورمیں ضلعی کونسل کی ایک نشست کیلئے پولنگ جاری ہے۔

انتخابات میں 34 ہزار 990 ووٹر ز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔پولنگ کے لیے کل 30 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ مردان میں 5 ، بنوں میں 7 ، ہری پور 17 اور لوئر دیر میں 1 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔ پولنگ کے لیے تمام اضلاع میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ان اضلاع میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ضمنی انتخابات نہیں ہوسکے تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں