پشاور، محکمہ اینٹی کرپشن میں اہم افسران کے تبادلے

جمعرات 5 مئی 2016 22:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ریاض خان محسود نے تین اہم افسران کے تبادلے کے حکم نامے جاری کر دے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ریاض خان محسود نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن شہاب نواز کو اپنے متعلقہ محکمے انڈسٹری بھجوا دیا جبکہ دو افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرائم پشاور شاہ حسن خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرائم مردان جاوید خان کو او ایس ڈی بنا دیا۔

(جاری ہے)

اور ان سے ریکارڈ تحویل میں لے کر متعلقہ سرکل افسران کے حوالے کر دیا۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ریاض خان محسود کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کو عوام دوست اور سرکار دوست بنایا جائے گا۔ اور عوام کی عزت کا خیال رکھا جائے گا۔اور جس لوگوں کی بلاوجہ بے عزتی ہوئی ہے اس کا تدارک کیا جا ئے گا۔اور محکمہ اینٹی کرپشن کو موجودہ دور کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے گااور بہت جلدمحکمے میں مزید تبادلے کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں