معدنی شعبہ معیشت میں کلیدی کردار اداکرنے کا حامل ہے،انیسہ زیب طاہرخیلی

اس شعبے سے وابستہ لوگوں کو خدمات کی بہترانداز میں فراہمی کے لئے محکمے کے تمام ملحقہ ونگز کو بہتر باہمی روابط ہو نے چاہئے ، وزیر معدنی ترقی کے پی کے

جمعرات 5 مئی 2016 20:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) خیبرپختونخوا کی وزیر معدنی ترقی، مائنز ومحنت انیسہ زیب طاہر خیلی نے صوبے میں معدنی وسائل کے فروغ اوراس اہم شعبے سے سرکاری خزانے کوزیادہ آمدنی دینے کے سلسلے میں محکمہ معدنیات کے تماملحقہ شعبہ جات کومؤثر باہمی روابط استوار کرنے پرزوردیا ہے اورمحکمہ کی کارکردگی کو مزید تیز کرنے کی غرض سے تمام شعبوں میں خالی آسامیوں کو جلدپر کرنے کایقین دلایاہے۔

ان خیالات کااظہار جمعرات کے روز انہوں نے پشاورمیں محکمہ معدنیات کے تمام ملحقہ ونگز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لینے کی غرض سے منعقدہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیرکو محکمہ معدنیات کے ذیلی شعبوں کمشنریٹ آف مائنز،انسپکٹریٹ آف مائنز ،منرل ٹیسٹنگ لیبارٹری کاحیات آباد اورایکسیلوریشن پر وموشن ڈویژن کے بارے میں محکمانہ کارکردگی ترقیاتی سکیموں ،ایکسائز ڈیوٹیز کے اعداد وشمار ،صوبے میں مختلف معدنی وسائل کوفروغ اور ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے اٹھانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی طورپر آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری معدنی ترقی ومائنز ڈاکٹر عطاء الرحمان ،ڈائریکٹر پلاننگ محکمہ معدنیات بلال خسرو ،ڈی جی معدنیات فضل واحد ،کمشنر مائنز زیارت خان، چیف انسپکٹر آف مائنز فضل رازق، چیف جیوکیمسٹ محمد مستجاب خان ودیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر نے کہا کہ معدنی شعبہ معیشت میں کلیدی کردار اداکرنے کا حامل ہے جس کو فروغ دینے سے ہمارا صوبہ معاشی لحاظ سے مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے سے وابسطہ لوگوں کو خدمات کی بہترانداز میں فراہمی کے لئے محکمے کے تمام ملحقہ ونگز کو بہتر باہمی روابط ہو نے چاہئے اورمائنز لیبر ز کے لئے محکمہ میں خدمات کے حصول میں آسانیاں پیداکرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں