سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو بہترین ماحول میں اچھی تعلیم فراہم ہورہی ہے ،محمودخان

نام وانہاد سیاست دان ہمارے رکارڈ توڑترقیاتی کاموں سے گھبراکربوکھلاہٹ کاشکارہوگئے ہیں ، وزیر کھیل کے پی کے

جمعرات 5 مئی 2016 20:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل ،ثقافت ،میوزیم اورامورنوجوانان محمودخان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخو امیں سب سے بڑی تبدیلی یہ آئی ہے کہ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو بہترین ماحول میں اچھی تعلیم فراہم ہورہی ہے کیونکہ سرکاری سکولوں میں متوسط اورغریب لوگوں کے بچے پڑھتے ہیں جن کو آگے لائے بغیر صوبے کوترقی اور خوشحالی کے راستے پرگامزن نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل مٹہ سوات میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ اجتماعات سے تحصیل مٹہ سوات کے ناظم عبداﷲ خان ،ضلعی کونسلر بہادر خان اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ محمود خان نے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت کے مترادف سمجھتے ہیں اور ایک جذبے کے تحت بلاامتیاز عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نام وانہاد سیاست دان ہمارے رکارڈ توڑترقیاتی کاموں سے گھبراکربوکھلاہٹ کاشکارہوگئے ہیں اور دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تین سالہ کارکردگی کا موازنہ گزشتہ 65 سالوں سے کیاجائے توکئی گناہماری کارکردگی ان سے بہتر ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اگرنام ونہادسیاستدان اپنی آنکھوں سے تعصب اورنفرت کی عینک اتارلیں توان کو ہمارے ترقیاتی کاموں اور کارکردگی کااندازہ ہوجائے گا۔ محمود خان نے کہا کہ عوام میں سیاسی شعور بیدار ہوچکے ہیں اور اب وہ ان مفادپرست سیاستدانوں کی چالوں میں نہیں آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں