پاکستان ورکرزفیڈریشن کے زیر اہتمام 3 روزہ ورکشاپ کا اہتمام

جمعرات 5 مئی 2016 13:41

پشاور۔05 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء ) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا اور پنجاب کی مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے پشاور میں تین روزہ میٹریل ڈویلپمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا ورکشاپ میں پی ڈبلیو ایف کے نیشنل کوآرڈینٹر نیئرشوکت علی ‘ انجم ‘مرکزی چیئرمین سید ہادی حسین شاہ‘ صوبائی صدر رازم خان اور ٹرینرڈاکٹر محمداسحاق نے شرکاء کو بتایاکہ پی ڈبلیو ایف ملک گیر مزدور تنظیم ہے اور ا س میں آٹھ لاکھ سے زائد مزدور رجسٹرڈ ہیں انہوں نے کہاکہ مزدروں کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہاہے 18ویں ترمیم کے بعد ای او پی آئی کو وفاق کے پاس رہنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں