اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں جہاد فارزیروتھیلی سیمیا کے عنوان پر سیمینارکا انعقاد

جمعرات 5 مئی 2016 13:35

پشاور۔05 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء )اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں جہاد فار زیرو تھیلی سیمیا کے عنوان پر ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی اجمل خان تھے‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہاکہ معاشرے میں اس کے متعلق آگاہی پھیلانا اشد ضرورت ہے کیونکہ تھیلی سیمیا ایک ماروسی بیماری ہے جو صرف آگاہی کے ذریعے ہی ختم ہوسکتی ہے اور اس کے خاتمے کیلئی شادی سے پہلے ایک تھیلی سیمیا ٹسٹ لازمی کرانا چاہیے تاکہ ان کی زندگی میں آنے والے مصیبتوں سیان کا تحفظ ہوسکے ‘ اسلامیہ کالج سابقہ انگریز پروفیسر ایچ ایم کلوز نے پہلی بار خیبرپختونخوا اور اسلامیہ کالج میں خون کا عطیہ دینا شروع کیاتھا اور اب تک اسلامیئن ہر مشکل گھڑی میں اپنی صوبے کے لوگوں کے ساتھ پیاراور خلوص سے خون دیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں