پشاور‘ریسکیو 1122کے زیر اہتمام ورلڈ فا ئر فا ئٹر ڈے کے حو الے سے تقریب کا انعقاد

جمعرات 5 مئی 2016 13:29

پشاور۔05 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء ) ایمر جنسی ریسکیو سروسز ریسکیو 1122کے صوبا ئی ہیڈ کو ارٹر میں ورلڈ فا ئر فا ئٹر ڈے کے حو الے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ریسکیو ترجما ن بلال احمد فیضی نے بتا یا کہ ریسکیو 1122کی جا نب سے اس دن کو منا نے کا مقصد عوام میں فا ئرفا ئیٹرز سے متعلق آگا ہی اور شعور بید ار کر نا ہے ۔

ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹر اسد علی خا ن نے ریسکیو 1122کے فا ئر فا ئیٹرز کوخر اج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا ہے کہ کسی بھی آگ لگنے کے واقعہ کے موقع پر لو گ خوف زدہ ہو کر دور بھا گتے ہیں جبکہ یہ جو ان اپنی جا نوں کی پر واہ کیے بغیر آگ کے شعلو ں میں کود کر ان میں پھنسے افراد کو نکا لتے ہیں،ریسکیوکے اہلکار اب تک ہزاروں قیمتی جا نو ں کو بچا چکے ہیں جبکہ اربو ں روپے ما لیت کے املاک کو بھی محفو ظ بنا یا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اسد علی خا ن نے کہا کہ ریسکیو 1122کے تربیت یا فتہ فا ئر فائیٹر ز نے گزشتہ 6 سا لو ں سے پشاور میں 2ہزارسے زائد آگ لگنے کے واقعات میں اپنی خدما ت فراہم کی ہیں،ان واقعا ت میں زخمی ہونے والے افراد کوطبی امداد فراہم کر تے ہو ئے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ریسکیو 1122پشا ور میں آگ بجھا نے کی 11فا ئر وہیکل اور 2واٹر براوٴزرز مو جود ہیں جبکہ 150 اہلکا ر فر ائض سرانجا م دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں