پشاور میں کاروباری خواتین کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے ،تین روزہ نمائش کاانعقادکیاجائیگا،ایم این اے ساجدہ ذوالفقار

فیشن ڈیزائنرز مغربی ملبوسات ڈیزائن کرنے کے علاوہ ملکی ملبوسات پر اپنی نظر مرکوز کریں،پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس

بدھ 4 مئی 2016 19:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ساجدہ ذوالفقار نے کہا ہے کہ پشاور میں کاروباری خواتین کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے پشاورمیں تین روزہ نمائش کاانعقادکیاجائے گا جس میں ملک بھرسے پچاس فیشن ڈیزائنرزاپنی ملبوسات نمائش میں پیش کریں گی۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں روز خان ماس میڈیا کے ڈائریکٹر ڈیزائنر محمد علی‘کونسل کی ڈائریکٹر زری خان‘خیبر پختونخوا فیشن ڈیزائنگ اینڈ آرٹ کونسل کے چیئرپرسن محمد وقار احمدکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساجدہ ذوالفقار کا کہنا تھا کہ پشاور میں 27‘28 اور 29مئی کو خیبر پختونخوا آرٹ اینڈ فیشن ڈیزائین کونسل کے تعاون سے تقریب کا انعقاد کیا جائیگا جس میں ملک بھر سے 50فیشن ڈیزائنگ سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیات اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات پیش کرینگے،تقریب میں فیشن شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تقریب کا مقصد مغربی ملبوسات کی عدم ترویج داور صوبے کے حقیقی تصور کو اجاگر کرنا ہے جس میں پختون ثقافت کوروشناس کرانے اقدامات اٹھائے جائینگے،فیشن ڈیزائنرز کو چاہیے کہ وہ مغربی ملبوسات ڈیزائن کرنے کے علاوہ ملکی ملبوسات پر اپنی نظر مرکوز کریں۔انہوں نے کہا کہ تقریب کے حوالے سے حکومت ان کے ساتھ تعاون کرے تاکہ ملک میں مشرقی لباس کو بہتر طریقے سے تیار اور ڈیزائن کرایا جاسکے،خیبر پختونخوا کی خواتین کو چاہیے کہ وہ فیشن ڈیزائین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ وہ دیگر صوبوں کی خواتین کی صف میں کھڑی ہوسکیں۔

انہوں نے فیشن ڈیزائنرز پر زور دیا کہ وہ ملبوسات کو ڈیزائین کرتے وقت صحیح طریقے سے شلوار‘ قمیض اوردوپٹہ میں صحیح رنگوں کو انتخاب کریں تاکہ ان کے ملبوسات جازب نظر آئیں اور ان سے ان کا کاروباربہتری کی جانب گامزن ہو سکے گا اور ساتھ ہی روزگارکے مواقع بھی میسرہونگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں