خیبرانسٹیٹیوٹ آف ویٹرنری سائنسز میں تقریب تقسیم اسناد

بدھ 4 مئی 2016 11:50

پشاور۔04 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء )خیبرانسٹیٹیوٹ آف ویٹرنری سائنسز پشاور میں ایک پروقارتقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ناظم ٹاؤن ون وفوکل پرسن پی کے ون زاہد ندیم اور نائب ناظم محمدشعیب بنگش تھے‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل خیبر انسٹیٹیوٹ آف وٹرنری سائنسز ڈاکٹر غفران الله اخونزادہ نے لائیوسٹاک شعبہ کی اہمیت اور کالج کے قیام کے اغراض ومقاصد بیان کیے اور لائیوسٹاک شعبہ کی ترقی میں اپناکرداراداکرنے کیلئے خیبرپختونخوا میں پرائیویٹ سیکٹر میں سب سے پہلا اور واحد کالج خیبرانسٹیٹیوٹ آف وٹرنری سائنسز کے شعبہ جات ڈپلومہ آف وٹرنری سائنسز ڈی وی ایس تین سالہ‘ دوسالہ ڈپلومہ آف لیبارٹری ٹیکنالوجی اور سرٹیفکیٹ برائی مصنوعی نسل کشی دورانیہ چھ مہینے ‘3مہینے اور تین ہفتے کی ٹریننگ اور اس کی افادیت پر روشنی ڈالی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں