ملک میں احتساب کا عمل2016سے شروع کرکے1947تک سب کا احتساب کیاجائے،سراج الحق
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مئی

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 03/05/2016 - 21:07:13 وقت اشاعت: 03/05/2016 - 21:07:13 وقت اشاعت: 03/05/2016 - 21:04:41 وقت اشاعت: 03/05/2016 - 21:02:28 وقت اشاعت: 03/05/2016 - 21:02:28 وقت اشاعت: 03/05/2016 - 21:00:21 وقت اشاعت: 03/05/2016 - 21:00:21 وقت اشاعت: 03/05/2016 - 20:49:44 وقت اشاعت: 03/05/2016 - 20:49:43 وقت اشاعت: 03/05/2016 - 20:45:12 وقت اشاعت: 03/05/2016 - 20:45:11
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

ملک میں احتساب کا عمل2016سے شروع کرکے1947تک سب کا احتساب کیاجائے،سراج الحق

قوم کا ایک بھی روپیہ کھانے والے سے رقم واپس لے کر خزانہ میں لوٹا ئی جائے گی، امیر جماعت اسلامی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی۔2016ء)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کا عمل2016سے شروع کرکے1947تک سب کا احتساب کیاجائے اور سب سے پہلے میرے اور جماعت اسلامی کے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کا کیا جائے۔یہ لوگ اب تک ہونے والی چوری پر مٹی ڈال کر آئندہ احتیاط کا کہتے ہیں لیکن میں کہتا ہوں کسی بھی جماعت کے کسی بھی لیڈر کو نہیں چھوڑا جائے گا اور قوم کا ایک بھی روپیہ کھانے والے سے رقم واپس لے کر خزانہ میں لوٹا ئی جائے گی۔

نواز شریف اگر 1947سے احتساب کریں گے تو ان کی باری قیامت تک بھی نہیں آئے گی۔وہ تھل دیر بالا میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔جلسہ سے مرکزی نائب امیر میاں محمد اسلم،صوبائی امیر مشتاق احمد خان ،ضلع ناظم دیر بالا اور جماعت اسلامی کے ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اﷲ، رکن صوبائی اسمبلی محمد علی نے بھی خطاب کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں امریکہ کے سفیر کو سکھر یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کی اجازت ہے لیکن تبلیغی جماعت کے مولانا طارق جمیل کو طلبہ کو درس دینے کی اجازت نہیں حالانکہ امریکی سفیر کہتے ہیں کہ اپنے ناموں سے لفظ محمد ہٹا دو ہمارے کمپیوٹر ایسے ناموں کو قبول نہیں کرتے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا عبدالوہاب کو خط لکھا ہے جو انھوں نے اپنے شوریٰ میں پڑھ کر سنایا۔

میں نے ان کو پیشکش کی ہے کہ دعوت و تبلیغ کے خلاف اٹھنے والے ہاتھ کو جماعت اسلامی توڑ دے گی۔سراج الحق نے کہا کہ میں پاکستان کے ججوں کے ہاتھ میں انگریز قانون کی کتاب کو نہیں مانتا کوئی اس کو بغاوت کہتا ہے تو میں یہ بغاوت کرتا رہوں گا۔انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس قومی ایجنڈہ ہے جس کے تحت ملک میں ہر شہری کے لیے تعلیم اور علاج کی سہولتیں مفت ہوں گی تمام بے گھر لوگوں کو گھر دیے جائیں گے،بڑھاپاا لاؤنس ملے گا اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار الاؤنس دیا جائے گا۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم سینہ تان کر بات اس لیے بات کرتے ہیں کہ ہمارا دامن صاف ہے میں اپنے ان ارکان اپرلیمنٹ کے بارے میں بھی دعوے سے کہتا ہوں کہ ان پربھی کرپشن کا کوئی الزام نہیں جو فوت ہو ئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکمران طبقہ اسلام اور قانون کے ساتھ مذاق کرتا ہے۔انھوں نے گستاخ رسولﷺ کے قاتل ممتاز قادری کو پھانسی دی اور لاہور میں دن دیہاڑے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

03/05/2016 - 21:00:21 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان