ناظم ٹاؤن فور کا شیخ محمدی وی سی کگہ ولہ کا دورہ

منگل 3 مئی 2016 13:53

پشاور۔03 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء )ناظم ٹاؤن فورہارون صفت نے شیخ محمدی ویلج کونسل کگہ ولہ 148محلہ اتمانزئی کا دورہ کیا اور نکاسی آب کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی‘ ٹاؤن فورناظم ہارون صفت نے یونین کونسل شیخ محمدی ویلج کونسل کگہ ولہ میں محلہ اتمانزئی میں نکاسی آب کی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کیں اس موقع پر ان کے ساتھ ٹی ایم او ودیگر بھی موجودتھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں