پشاور، محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ خیبرپختونخوا کانیا ڈھانچہ منظور ہونے پر تقریب کاانعقاد

پیر 2 مئی 2016 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) چاردرجاتی فارمولے کے تحت محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ خیبرپختونخوا کے لئے نئے ملازمتی ڈھانچے کی منظوری کی خوشی میں پیر کے روز صوبائی محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ میں ایک پروقار تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات وتعلقات عامہ محمدبشیر خان، ڈائریکٹر اطلاعات وتعلقات عامہ شعیب الدین کے علاوہ سٹیشن ڈائریکٹر پختونخوا ریڈیو انصار اللہ خلجی اورسیکشن افسر خلیل الرحمن سمیت محکمہ اطلاعات کے افسران اوردیگرعملہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں محکمہ اطلاعات کوجدید رجحانات اورچیلنجز کے پیش نظر چاردرجاتی فارمولے کے تحت مضبوط کرنے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک ،چیف سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری اطلاعات محمد عابد مجید،سیکرٹری فنانس واسٹیبلیشمنٹ کاخصوصی طورپر شکریہ ادا کیاگیا۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نئے ملازمتی ڈھانچے کی روسے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز میں تبدیل ہوجائے گا اور اس کاسربراہ گریڈ 20 کا ڈئریکٹرجنرل ہوگا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات محمد بشیر خان نے کہاکہ ماضی میں محکمہ اطلاعات کا ڈھانچہ اس سے پہلے صوبے کے تمام اضلاع میں پھیلا ہوا تھا تاہم عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق صوبائی حکومت نے اس محکمہ کی اہمیت کو مدنظررکھتے ہوئے موجودہ ڈھانچے کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔ضرورت اس امرکی ہے کہ محکمہ کے تمام ملازمین کو محکمہ اطلاعات کی ری سٹرکچرنگ کاوعدہ پورا کر دیا۔

اب ہمیں اپنی استعداد کار کے مطابق بہتر کارکردگی دکھانی ہوگی ۔ تقریب سے ڈائریکٹر اطلاعات وتعلقات عامہ شعیب الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات کی ری سٹرکچرنگ ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو سیکرٹری اطلاعات وتعلقات عامہ محمد عابد مجید اورانتظامی محکمے کے دیگر افسران کی انتھک کوششوں کے بدولت پورا ہوسکاہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ڈھانچے سے محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا دیگر صوبوں کے ہمہ پلہ ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی اس فراخ دلی اور قابل قدر اقدام پر تمام ملازمین وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ،معاون خصوصی برائے اطلاعات مشتا ق احمدغنی ،چیف سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری اطلاعات وتعلقات عامہ محمد عابدمجیدسمیت سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ کے شکرگزار ہیں۔ ڈائریکٹر اطلاعات نے کہا کہ اب یہ انفارمیشن افسران اوردیگر سٹاف کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ پوری لگن اوردلجمعی سے اپنے فرائض منصبی نبھائیں اورحکومت کی توقعات پر پورا اتریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں