آئی جی خیبرپختونخوا نے بونیر کے پولیس آفسروں وجوانوں کو سروں کی قیمت رکھنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا
پیر 2 مئی 2016 18:38
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں ضلع بونیر کے پولیس آفسروں وجوانوں کو سروں کی قیمت رکھنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے اور اُن سے بارودی مواد برآمد کرنے پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوارا۔واقعات کے مطابق گذشتہ روز بونیر پولیس نے ایک کاروائی کے دوران آپردیر سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں بادشاہ حسین، فرمان اور عمران کو اس وقت گرفتار کیاتھا۔
جب وہ براستہ کنگر گلی ضلع بونیر میں دہشت گردانہ کاروائیوں کی غرض سے داخل ہو رہے تھے۔ دہشت گرد پولیس اسٹیشنوں پر حملے اور 2009 میں گندیگارپولیس اسٹیشن پر حملے کے دوران ایک پولیس اہلکار کو شہید اور 4 اہلکاروں کو زخمی کر چکے تھے۔(جاری ہے)
گرفتار دہشت گردوں نے آپر دیر اور باجوڑ کے دہشت گرد ٹریننگ سنٹروں میں تربیت حاصل کی تھی۔ بونیر پولیس نے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر 15،15 کلو گرام کے چارعددبم ،205 کلو گرام بارودی مواد، ایک ایل ایم جی بمع16 عدد راؤنڈز، تین کلاشنکوف اور آرپی جی کے 4 عدد گولے برآمد کئے تھے۔
گرفتار دہشت گردوں کی سروں کی قیمت 10، 10 لاکھ روپے فی کس مقرر تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی ناصر خان دُرانی نے کاروائی میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بونیر میں اچھی اور مثالی پولیسنگ جوانوں کی شبانہ روز سخت محنت اور فرض شناسی کا مُنہ بولتا ثبوت ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ بونیر پولیس نے بروقت کاروائی کرکے ضلع کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے۔ اور دہشت گردوں کے خلاف بونیر پولیس کی پے در پے مسلسل کامیابیوں اور کامرانیوں نے پورے صوبے کی پولیس کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ اور اُن کی کارکردگی کو فورس کے سارے جوانوں کے لیے قابل تقلید قرار دیا ہے۔ آئی جی پی نے اس موقع پر ایس ڈی پی اُو پیر بابا سرکل فرمان اﷲ، ایس ایچ اُو پولیس اسٹیشن جیوڑسب انسپکٹر حسین زادہ خان، کانسٹیبلان لعل زمین، شیرولی، نور ملوک، ممتاز رحیم، سپیشل پولیس آفیسرسید جوہر اور ڈرائیورمسلم کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
کالجوں کے داخلہ فیس میں 10 فیصد کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مشیرخزانہ
میڈیا کا کردار کسی بھی جمہوری ریاست میں بہت اہم ہے ، صحافت اگر مثبت طریقے سے فعال ہو تو اس سے ایک مثالی ..
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ، بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
wچھوٹے تاجر بھی سٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائیں ‘ سلمان الٰہی
ؒوزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امینخان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
iشہید کسٹم افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت