شہدائے آرمی آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ آخری مرحلے میں داخل

این بی پی کے مراد علی ، واپڈا کے عبدالرحمان اور خضرہ رشید نے انفرادی مقابلوں میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اتوار 1 مئی 2016 17:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) شہدائے آرمی آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے این بی پی کے مراد علی اور واپڈا کے عبدالرحمان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاجبکہ خواتین میں پاکستان نمبر ون خضرہ رشید نے پنجاب کی غزالہ صدیق کو شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی اس موقع پر سیکرٹری پشاور سروسز کلب کرنل ظہیر مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد خان ، آرگنائزنگ سیکرٹری میاں صداقت شاہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور سروسز کلب میں جاری شہدائے آرمی آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز اوردلچسپ مقابلے جاری ہیں گزشتہ روز مردوں کے انفرادی مقابلوں میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے نیشنل بنک کے مراد علی نے پاکستان واپڈا کے عظیم سرور کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سترا اکیس، اکیس بارہ اور اکیس سولہ سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، دوسرے کواٹر فائنل میں واپڈا کے عبدالرحمان نے پنجاب کے مقیط طاہر کو اکیس سولہ اور اکیس اٹھارہ سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل فری کواٹر فائنل میں کھیلے گئے میچز میں واپڈا کے اویس زاہد نے ایس این جی پی ایل کے انجم بشیر کو اکیس آٹھ ، انتیس ستائیس سے شکست دی ، واپڈا ہی کے عون عباس نے پنجاب کے طعیب بشیر کو تیرا اکیس، اکیس آٹھ، اکیس گیارہ سے شکست دی ، عرفان سعید واپڈا نے پنجاب کے شمیر افتخار کو اکیس سولہ اکیس چودہ سے ہرایا، حاشر بشیر واپڈا نے نیشنل بنک کے صابر حنیف کو اکیس سترا ، اکیس سات سے شکست دی ،پنجاب کے مقیط طاہر نے واپڈا کے شبر حسین کو سولہ اکیس، بائیس بیس، اکیس گیارہ سے ہراکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

اسی طرح عبدالرحمان نے واپڈا کے علی نواب دل کو اکیس چودہ ، بائیس بیس سے شکست دی ، عظیم سرور نے واپڈا ہی کے علی مہدی کو اکیس انیس ، اکیس اٹھارہ سے شکست دی ،خواتین سنگل مقابلوں میں پاکستان نمبر ون خضرہ رشید نے پنجاب کی غزالہ صدیق کو اکیس سے سولہ ، اکیس گیارہ سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ، مینز ڈبل میں مراد علی اور عظیم سرور نے طعیب اور فیض کو اکیس دس اور اکیس پندرہ سے شکست دی ، وقاص زاہد اور احسن آصف کی جوڑی نے علی راؤف اور حیان کو اکیس تیرا اور اکیس گیارہ سے شکست دیکر آگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں