پشاور، پولیس کارروائی میں 3شدت پسند گرفتار،اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

اتوار 1 مئی 2016 12:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) پشاور میں پولیس نے کارروائی میں 3 شدت پسند وں کو گرفتار کر لیا ،گرفتار شدت پسندوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق پشاور میں چمکنی پولیس نے شدت پسندوں کے خلاف ایک کامیاب کارروائی میں 3 شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شدت پسندوں میں ایک مردان اور ایک باجوڑ کا رہائشی ہے ۔تینوں شدت پسندوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے کارروائی میں شدت پسندوں سے اسلحہ ،بارودی مواد اور کالعدم تنظیم کا لٹریچر برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں