مرکزنے خیبرپختونخواء کوجائزوسائل بھی نہ دئے تواحتجاج پرمجبورہونگے،وزیرخزانہ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اپریل

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 30/04/2016 - 23:00:18 وقت اشاعت: 30/04/2016 - 22:54:34 وقت اشاعت: 30/04/2016 - 22:52:55 وقت اشاعت: 30/04/2016 - 22:52:53 وقت اشاعت: 30/04/2016 - 22:46:39 وقت اشاعت: 30/04/2016 - 22:44:16 وقت اشاعت: 30/04/2016 - 22:42:51 وقت اشاعت: 30/04/2016 - 22:42:51 وقت اشاعت: 30/04/2016 - 22:41:18 وقت اشاعت: 30/04/2016 - 22:37:59 وقت اشاعت: 30/04/2016 - 22:37:59
- مزید خبریں

پشاور

مرکزنے خیبرپختونخواء کوجائزوسائل بھی نہ دئے تواحتجاج پرمجبورہونگے،وزیرخزانہ خیبرپختونخواء

حکومتی احتجاج سیاسی محاذآرائی سے زیادہ سخت ہوتاہے،صوبے کے بجٹ کے 85فیصدوسائل مرکزکے قبضے میں ہیں،نئے مالی سال کے صوبائی بجٹ کیلئے وفاق نے 70ارب روپے دینے ہیں،تاحال دھیلابھی نہیں ملا،مظفرسیدایڈووکیٹ کامقامی سکول میں تقریب سے خطاب

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 اپریل۔2016ء)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مرکز نے صوبے کو اپنے بجٹ کے جائز وسائل بھی نہ دئیے تو ہم احتجاج پر مجبور ہونگے اور حکومتی احتجاج سیاسی محاذآرائی سے زیادہ سخت ہوتا ہے خیبر پختونخوا کی زیادہ بدقسمتی کہ ہمارے بجٹ کے 85فیصد وسائل مرکز کے قبضہ میں ہیں نئے مالی سال کے صوبائی بجٹ کیلئے وفاق نے 70ارب روپے دینے ہیں جس میں تاحال دھیلا بھی نہیں ملا مرکز کی چالاکی کہ وسائل دیتا نہیں اور ہمیں فنڈز کے لیپس ہونے کا طعنہ بھی دیتا ہے جو بالکل ایسے ہے گویا ایک غریب شخص کی دو روٹیاں کوئی طاقتور ہمسایہ چھین لے اور آدھی روٹی اسے واپس کرکے کہے کہ اپنے بھوکے بچوں کو کھلا نے کے بعد باقی لینے آجاؤ مگر جب دو نوالے باقی رہ جانے اور بھوکے بچوں کی تعداد زیادہ ہونے پر اسے بلاکر بقیہ روٹی کا تقاضا کرے تو وہ کہے کہ ابھی کئی نوالے باقی ہیں یہ کھلانے کے بعد دوں گا وہ گورنمنٹ اسامہ ظفر شہید سینٹینئل ماڈل سکول پشاور میں 500یتیم طلبہ کو یونیفارم، بستے اور نوٹ بکس دینے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام تنظیم اساتذہ پاکستان کے شعبہ متاثرین تعلیم نے کیا تھا اور اس سے ای ڈی او ایجوکیشن عبدالباسط، سکول کے پرنسپل و دیگر حکام کے علاوہ تنظیم کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم، صوبائی صدر حمیدالحق، ضلعی صدر سکندر خان یوسفزئی، شعبہ متاثرین کے مرکزی ناظم حاجی مصباح الاسلام عابد، مقامی عہدیداروں حکیم سید اور سید محمد شاہ باچہ نے بھی خطاب کیا اور تنظیم کی تعلیمی و فلاحی سرگرمیوں پر روشنی ڈالنے کے علاوہ تعلیم و صحت سمیت مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت کی پالیسیوں

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

30/04/2016 - 22:54:34 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان