گورنرخیبرپختونخوا کی مولانافضل الرحمان کے گھر آمد، خیریت دریافت کی

ہفتہ 30 اپریل 2016 21:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) گورنر خیبر پختونخوا نجینئر اقبال ظفر جھگڑا ہفتہ کے روز اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام ٖ(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کے گھر گئے اور ان کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

گورنر نے مولانا فضل الرحمٰن کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔اس موقع پر باہمی دلچسپی سمیت قومی سلامتی اور فاٹا اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں