ڈپٹی کمشنرزاپنے اضلاع میں اپنی کارکردگی بڑھائیں،امجدعلی خان

نامساعد سکیورٹی اور مالی حالات کے باوجود خیبرپختونخوا نے اچھی حکمرانی میں ملک کے دیگر صوبوں پرسبقت لی ہوئی ہے،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

ہفتہ 30 اپریل 2016 21:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا امجد علی خان نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ پرفارمنس منیٹرنگ فریم ورک ( ڈی پی ایم ایس) کے تحت مختلف شعبوں میں متعین کردہ اہداف کے مطابق اپنی کارکردگی بڑھا کر عوام کو نچلی سطح پر بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں ۔ سول سیکرٹریٹ پشاور میں تمام اضلاع کی تیسری سہ ماہی کارکردگی کا آن لائن جائزہ لینے کی غرض سے بلائے گئے ایک اجلاس جس میں مختلف سرکاری محکموں کے انتظامی سربراہان سمیت کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں نے شرکت کی ، کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ نامساعد سکیورٹی اور مالی حالات کے باوجود خیبرپختونخوا نے اچھنی حکمرانی میں ملک کے دیگر صوبوں پرسبقت لی ہوئی ہے جس کی توثیق ایک غیر سرکاری ادارے پلڈٹ ( پی آئی ایل ڈی اے ٹی ) نے بھی اپنے حالیہ سروے میں کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اس وقت ضلعی انتظامی افسران کو بغیر کسی دباؤ کے قواعد و ضوابط کے مطابق کام کرنے کی بہترین ماحول فراہم کی گئی ہے جس کا بھر پور فائدہ اٹھا کرسب نے اپنی اچھی کارکردگی دکھانی ہو گی ۔ انہوں نے تجاوزات کے خاتمے کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ صوبہ بھر میں قبضہ مافیہ اور تجاوزات کے خلاف اپریشن کو تیز کریں اور ساتھ ساتھ سیاحتی سیزن شروع ہونے کے پیش نظر تمام سیاحتی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے بھی فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ ان پرفضاء مقامات کو سیاحو ں کے لئے مزید پرکشش بنایا جا سکے ۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ ضلعی حکومتوں کی کارکردگی جانچھنے کے لئے صوبے میں نو متعارف کردہ آن لائن مانٹیرنگ سسٹم جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا نظام ہے ، کی بدولت اب کسی بھی سرکاری افسر کے لئے اپنی فرائض منصبی سے پہلو تہی کرنے کی گنجائش نہیں اور ہر ایک نے اپنی بہترین کارکردگی دکھاکر حکومت کی ترقیاتی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانا ہوگا ۔

انہوں نے ضلع پشاور میں حالیہ شجر کاری اور صفائی مہم کا حوالہ دیتے ہوئے دیگر اضلاع کے انتظامیہ کو بھی اس قسم کی مثبت سرگرمیاں فوری طور شروع کرنے کی ہدایت کی ۔ خیبر پختونخوا سٹیزن پورٹل کا ذکر کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ شہری ہمارے آنکھ اور کان ہیں اور اس اینڈ رائڈ بیسڈ اپلیکشن کے تحت وہ حکومت کے ساتھ ہر وقت رابطے میں رہیں گے جس سے ان کے شکایات کے فوری ازالے میں مدد ملنے سمیت صوبے میں ذمہ دارانہ حکمرانی کو تقویت ملے گی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس نظام کے افادیت کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو رجسٹرڈ کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں