پشاور کے ڈسٹرکٹ ہال میں بلدیاتی نمائندوں ،اقلیتی برادری کی جانب سے تعزیتی ریفرنس

ڈسٹرکٹ کونسلرز ،منتخب نمائندوں کا سورن کے قاتلوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ ،بیٹے کا والدکے مشن کو جاری رکھنے کا عزم

جمعہ 29 اپریل 2016 19:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) پشاور کے ڈسٹرکٹ ہال میں بلدیاتی نمائندوں اوراقلیتی برادری کی جانب سے تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس میں سردار سورن سنگھ کے بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد نے بھی شرکت کی،ڈسٹرکٹ کونسلروں اور منتخب نمائندوں نے سورن کے قاتلوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا،سورن سنگھ کے بیٹے نے اپنے والدکے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے مقتول رکن سردار سورن سنگھ کی اقلیتی برادری کی خدمت اور انکی یاد میں تعزیتی اجلا س ضلع کونسل پشاور میں منعقدہ کیا گیا جس میں انکے بیٹے ا جے سنگھ نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سردار سورن سنگھ کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت اس موقع پر انکے بیٹے کا کہنا تھا کہ کے میرے والد کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دی جائے ۔ضلع نائب ناظم سید قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سورن سنگھ باغ و بہار شخصیت کے مالک تھے اقلیتی برادری کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے دل سے اپنی عوام کی خدمت ہے اور وہ عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں