پشاور ٗباڑہ اکاخیل میں دو معصوم بچے زمینی واٹر ٹینک میں گرنے سے جاں بحق

جمعہ 29 اپریل 2016 18:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) باڑہ اکاخیل میں دو معصوم بچے زمینی واٹر ٹینک میں گرنے سے جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعہ اکاخیل کے علاوہ میران تالاب میں پیش آیا جہاں عاطف سکنہ تیراہ شیر خیل کی ایک معصوم بیٹی شازیہ بی بی اور اس کا نواسہ رقیب اﷲ ولد حبیب الرحمن گھر کے قریب بارانی زمینی ٹینکی میں کھیلتے ہوئے گر کر ڈوب گئے مقامی لوگوں کے مطابق عاطف تیراہ کا غریب آئی ڈی پی ہے اور اس کا بیٹا حبیب الرحمن بھٹہ خشت میں محنت مزدوری کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں