پشاور ٗشہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، اپلائیڈ فار اور کالے شیشوں والی گاڑیوں پر پابندی

جمعہ 29 اپریل 2016 18:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء ) پشاور میں سکیورٹی خدشات کی بنا پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، پابندی کا اطلاق ایک ماہ کیلئے ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی لگانے کا فیصلہ دہشتگردی اور سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ۔ شہر میں دفعہ 144 کا بھی نفاذ کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ شہر کی سڑکوں پر کالے شیشوں والی گاڑیوں پر بھی پابندی نافذ کر دی گئی ہے ۔ حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کو اپنے کیمپوں میں وقت گزارنے کی ہدایت کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں