پشاور میں‌ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 اپریل 2016 11:29

پشاور میں‌ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اپریل 2016ء) : پشاور میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 کے نافذ العمل ہونے کے تحت افغان شہری اپنے کیمپس تک محدود رہیں گے اور انہیں شہری علاقوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

ایک ماہ کے دوران ڈبل سواری اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد رکھی جائے گی۔ ڈی سی او کا کہنا ہے کہ پشاور میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 14 نافذ کرنے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں