کوہاٹ ،سرچ آپریشن کے دوران دو افغان باشندوں سمیت13مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 28 اپریل 2016 20:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء)کوہاٹ شہر کے علاقہ ریگی شینو خیل میں سرچ آپریشن کے دوران دو افغان باشندوں سمیت13مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔کاروائی میں ناجائز اسلحہ اور منشیات بھی برآمدکرکے قبضے میں لئے گئے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت مشتبہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے جسکے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سونا خان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی سخی الرحمان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے جمعرات کی صبح علاقہ ریگی شینو خیل کا محاصرہ کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا اور اس دوران علاقے میں غیر قانونی مقیم دو افغان باشندوں سمیت13مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے مجموعی طور پر دو پستول ،درجنوں کارتوس اور 80گرام چرس برآمد کرلی گئیں ۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کو فوری طور پر تھانہ سٹی منتقل کردیا گیا جہاں بعض افراد کے خلاف ناجائز اسلحہ اور منشیات رکھنے کے جرم میں مقدمات درج کرلئے گئے جبکہ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔ سرچ آپریشن کی اس کاروائی میں پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ ایلیٹ فورس، بم ڈسپوذل سکواڈ،خواتین پولیس ،حساس اداروں کے اہلکاروں اور کھوجی کتوں کی K.9یونٹ نے حصہ لیا۔آپریشن کی کاروائی کے دوران علاقے کی طرف آنے جانے والے راستوں پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کرکے ناکہ بندی کرلی گئی تھی اور بغیر تلاشی کسی کو بھی اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں