قر آن وسنت ہی انسان کیلئے اصل سر چشمہ وہدایت ہے قرآن وسنت پھیلنے کا دعوت ہم سب پر فرض ہے،ڈاکٹر ناصر خان

جمعرات 28 اپریل 2016 20:34

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء) قر آن وسنت ہی انسان کیلئے اصل سر چشمہ وہدایت ہے قرآن وسنت پھیلنے کا دعوت ہم سب پر فرض ہے ان خیالات جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر ناصر خان اور مولناٰ ہد ایت اللہ خان نے خوجڑی میں فہم قرآن کلاس کے اختتام پر کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ آج کل ہم قرآناور درس سے دور ہو تے جا رہے ہیں اس کی وجہ سے ہم مسلمانوں پر دنیاکے مصائب کا خطرہ لاحق ہے ۔

(جاری ہے)

اس لئے ہم مسلمان مسلمانوں کو قرآن وسنت کی تبلیغی دعوت دیتے ہے تاکہ اہلے اسلام دنیا کے مسائل سے دوچار نہ ہوں جماعت اسلامی نے فہم قرآن کلاسز کے زریعے لوگوں کو شعور اُجاگر کر رہے ہیں تاکہ عوام قرآن وسنت کے اصولوں پر چل سکے ۔اسلئے کہ پاکستان اسلامی پر نظرئے پر قائم ہو جا ئے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم قرآن وسنت کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں گے ۔یہی اس ملک کا مقدر ہے یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اس کی اساس اور بنیاد قرآ ن ہی ہے آج تمام مسائل کو جڑ سے نکلنے کیلئے واحد راستہ قرآن ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں