پاکستانی معیشت کے تحفظ کا انحصار انرجی سکیورٹی ہے‘چوہدری شیر علی

کم لاگت پر مبنی ماحول دوست مقامی ٹیکنالوجی اور توانائی کے قابل تجدید ذرائع کو فروغ دینا ہوگا چوہدری شیر علی خان کا صنعتی شعبے میں پاور پلانٹس کے لیے کم لاگت ایندھن بارے ماہرین کی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب

جمعرات 28 اپریل 2016 19:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) صوبائی وزیر معدنیات و کان کنی چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کے تحفظ کا انحصار انرجی سکیورٹی ہے جس کے لیے کم لاگت پر مبنی ماحول دوست مقامی ٹیکنالوجی اور توانائی کے قابل تجدید ذرائع کو فروغ دینا ہوگا، حکومت پنجاب توانائی بحران سے خاتمے اور صنعتوں میں سستے ایندھن کے استعمال کے رجحان کے لیے نجی شعبے کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صنعتی شعبے میں پاور پلانٹس کے لیے کم لاگت ایندھن بارے ماہرین کی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چوہدری شیر علی خان نے کہا کہ چین پاکستان اکنامک راہداری منصوبوں کے تناظر میں صنعتی شعبے کی پیداوار میں اضافے کے لیے کوئلہ سمیت توانائی بحران کے خاتمے کے لیے جاری حکومت کوششوں میں نجی شعبے کے بھرپور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور بجلی پیداوار کے لیے ماہرین کی آرا سے بھرپور استفادہ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انرجی مکس کے قابل تجدید ذرائع کے ذریعے توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کے کردار و اہمیت سے پوری طرح آگاہ ہیں اور صنعتی شعبے میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے نجی شعبے کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے میں کم لاگت اور سستے ذرائع حاصل بجلی کی پیداوار سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ممکن ہے تاہم گھریلو و کمرشل سطح پر توانائی کی بچت بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

روایتی ذرائع پر انحصار کرنے کی بجائے جدید ریسرچ کے نتیجے میں حاصل ہونے والی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی متبادل ذرائع سے توانائی کی کمی پوری کی جاسکتی ہے۔ کانفرنس سے صنعتی پاور پلانٹس کے شعبے سے وابستہ انجینئرز اور ماہرین ، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران اوریونیورسٹی طلبا و طالبات نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں