پشاور، مختلف جرائم میں ملوث سوسے زائدافرادکوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

بدھ 27 اپریل 2016 22:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) پشاور پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث سوسے زائدافرادکوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشن عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں پشاورپولیس نے سٹی،کینٹ اور رورل سرکل کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کرتے ہوئے مجرموں کے ٹکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 13اشتہاری مجرمان سمیت 80جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش 14FAمیں ,24 TIFکے تحت 26اور سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر16افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 25عدد پستول،2عدد کلاشنکوف ،636عدد کارتوس ،8کلوگرام چرس،26ڈرم اور8 بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں