وزیراعلی خیبرپختونخوا کا بندوبست اراضی کے نظام کی کمپیوٹرائزیشن کو عوام کیلئے قابل رسائی، کم خرچ اور شفاف بنانے کی ہدایت

بدھ 27 اپریل 2016 20:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بندوبست اراضی کے نظام کی کمپیوٹرائزیشن کو عوام کیلئے قابل رسائی، کم خرچ اور شفاف بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ بندوبست اراضی کے نظام میں موجودہ بدعنوانی کا خاتمہ کیا جا سکے۔وہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ضلع مردان میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر محمد عاطف کے علاوہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ، ڈی سی مردان، پراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈ کمپیوٹرایزیشن اور دوسرے حکام نے شرکت کی۔ ڈی سی مردان نے اجلاس کو مردان میں مکمل ہونے والے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن پراجیکٹ میں حائل انتظامی اور تیکنیکی مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس نظام کو عوام کیلئے آسان اور قابل رسائی بنانے کی تجاویز دیں۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈ کمپیوٹرائزیشن نے اجلاس کو بتایا کہ پشاور، ایبٹ آباد، بونیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی زمینوں کی کمپیوٹرائزیشن تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اراضی کی کمپیوٹرائزیشن کو عوام کیلئے سود مند بنانے کیلئے اس کو آسان اورکم خرچ بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اراضی کے ریکارڈ کے حصول کے طریق کار کو آسان اور سادہ بنانے کیلئے بینک اور اکاؤنٹس سمیت تمام عملے کو ایک ہی چھت کے نیچے جمع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے دوسرے اضلاع میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کے اجراء سے پہلے اس میں موجود خامیوں کو دور کرکے اس کو ہر لحاظ سے بہتر بنانے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں