عدم ادائیگی پر صوبہ بھر میں کئی نادہندہ گان کی بجلی منقطع کر دی گئی

بدھ 27 اپریل 2016 17:57

پشاور ۔27 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اپریل۔2016ء ) پسکو نے نادہندہ گان کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے صوبہ بھر میں نادہندہ گان کی بجلی منقطع کرنی شروع کردی ہے،تفصیلات کے مطابق پسکوکی بقایاجات کی وصولی کے لئے جاری مہم کے تحت ایک کروڑ 54 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر شیرسٹیل ملز درگئی کو رات گئے بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے اور بقایاجات کی ادائیگی تک بحال نہیں کی جائے گی۔

اسی طرح 44 کروڑ 7 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی اور 98فیصد لائن لاسز کی وجہ سے بنوں کے داودشاہ فیڈر سے منسلک تقریبا 50 دیہاتوں اور54لاکھ روپے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر ٹی اینڈ ٹی کالونی ہری پورکو بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی‘ افغان مہاجرکیمپوں سے بقایاجات کی وصولی کے لئے اقدامات کے تحت خیبرسرکل میں ایک کروڑ روپوں کی عدم ادائیگی پر دو افغان مہاجرکیمپوں جبکہ پشاورسرکل میں ناصرباغ,ورسک روڈ اور خراسان کیمپوں کو سات کروڑ 80 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر,مردان صوابی میں 34 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر دومہاجر کیمپوں کو بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے ‘ صوابی میں ساڑھے تین لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پرپبلک ہیلتھ کے ایک ٹیوب ویل کو بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیسکو نے واضح کیا ہے کہ بجلی منقطع ہونے کے باوجود ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور ان کے کیس نیب کے حوالے کردئیے جائیں گے․

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں