سورن سنگھ کے قاتلوں کو تین گھنٹے میں بے نقاب کرکے بونیر پولیس نے پوری فورس کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، آئی جی پی
شاندار پیشہ ورانہ کارکردگی قانون کو ہاتھوں میں لینے والوں کیلئے کھلا پیغام ہے‘شرپسند عناصر اس واقعے سے فائدہ اُٹھاکر عوام میں خوف وہراس پھیلاناچاہتے تھے،بونیر پولیس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب
بدھ 27 اپریل 2016 17:57
پشاور ۔27 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اپریل۔2016ء ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے بدھ کو سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں بونیرپولیس کے افسروں اورجوانوں کو ڈاکٹر سردار سورن سنگھ کے قاتلوں کو بے نقاب کرکے گرفتار کرنے پرنقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔ ڈاکٹر سردار سورن سنگھ کے قاتلوں کو تین گھنٹے کی ریکارڈ مختصر مدت میں ٹریس کرکے گرفتار کرنے پرکارروائی میں حصہ لینے والی بونیر پولیس ٹیم کو خصوصی طور پر سنٹرل پولیس بلایا گیا جہاں ایک سادہ تقریب میں ان کی شاندارکارکردگی کو سراہاگیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر خان دُرانی نے کہا کہ سردارسورن سنگھ کا قتل ایک بہت بڑاقومی المیہ تھا۔(جاری ہے)
اور اس انتہائی اہم اور حساس نوعیت کے قتل کی خبر پوری دنیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔ شرپسند عناصر بھی اس واقعے سے فائدہ اُٹھاکر عوام میں خوف وہراس پھیلاناچاہتے تھے اور یہ بونیر پولیس کے لیے بہت بڑا چیلنج تھا۔ تاہم بونیر پولیس نے جس سُرعت اور تیزی کے ساتھ اس کیس کوحل کیا اور جس ترتیب اورطریقے سے آپریشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اصل ملزموں تک پہنچے ۔
وہ اعلیٰ مہارت کی ایک مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ بونیر پولیس نے پوری فورس کا سر فخر سے بلند کردیا ہے اور یہ شاندار پیشہ ورانہ کارکردگی جرائم پیشہ افراد کے لیے کھلا پیغام بھی ہے کہ اگر وہ قانون ہاتھ میں لینگے توقانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ آئی جی پی نے انعام یافتہ گان کے نام اعلیٰ پولیس اعزاز کے لیے وفاقی حکومت کو بھیجنے کا بھی اعلان کیا اور اُمید ظاہر کی کہ وہ آگے بھی بہترین کارکردگی سے فورس کا نام روشن کرکے اسی طرح عوام کے دل جیتیں گے۔ آئی جی پی نے ایس پی انوسٹی گیشن بونیر محمد عارف خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم ، ایس ڈی پی اُو پیر بابا انسپکٹر فرمان اللہ ، ایس ایچ اُو پیر بابا انسپکٹر بخت زمین، ریزرو انسپکٹر خورشید انور، ایڈیشنل ایچ اُو پیر بابا سب انسپکٹر میر غزن، ایس ایچ اُو ڈگر سب انسپکٹر عبدالوکیل، ایس ایچ اُو نواگئی سب انسپکٹر فرخ سیر، سب انسپکٹر شیر علی، سب انسپکٹر حسین زادہ، سب انسپکٹر بخت فرین شاہ، سب انسپکٹر عثمان منیر، اے ایس آئی انور سعید،ہیڈ کانسٹیبل علی حسن اور کانسٹیبلان آصف خان، غنی افسر، بخت امیر، عبدالجلیل، عرفان، فلک شیر، شیر ولی، نور ملوک اور ممتاز رحیم کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔ ریجنل پولیس افیسرمالاکنڈ آزاد خان، ڈی پی اُو بونیر خالد ہمدانی اور پرنسپل سٹاف آفیسر برائے آئی جی پی محمد افضل بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاور اورقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، گلگت بلتستان کے مابین ..
عدالت کا رکن صوبائی اسمبلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بحال کرنے کا حکم
ڈبلیو ایس ایس پی کے سات ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل،سالانہ بجلی بلوں کی مد میں 80 لاکھ روپے سے زائد ..
سوات ٹریفک پولیس کا احسن اقدام،جمعہ کے روز بھی لائسنس ٹیسٹ کا باقاعدہ آغاز
خیبرپختونخوا کے مخصوص اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، وزیر صحت قاسم ..
رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں دوسری عالمی ریسرچ کانفرنس برائے صحت کا آغاز ہو گیا
کیپٹل میٹروپولیٹن کے تعلیمی اداروں کو بہترین تعلیمی اداروں کے برابرلائیں گے،ڈائریکٹرتعلیمی کمیٹی
خیبرپختونخوا میں 2 مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا
نقل کے خاتمے کیلئے مربوط اوربہترمنصوبہ بندی کے ساتھ کامیاب طریقہ کار بنا لیا ہے ،ایس ڈی ای اوویجیلنس ..
پشاور، ضلعی انتظامیہ نے اکیڈمی ٹاؤن میں غیرقانونی ریمپس اور سپیڈ بریکروں کو ہٹا دیا
پشاور، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈبلیو ایس ایس پی واجبات کی وصولی کے حوالے سے اہم اجلاس
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں چیئرمین تحصیل کونسل کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 28 اپریل ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ