وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جعلی ٹوئٹر اکاو نٹ ،پی ٹی آئی میڈیا سیل نے پر ویز خٹک کا اصل اکاو نٹ جاری کردیا

منگل 26 اپریل 2016 19:00

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جعلی ٹوئٹر اکاو نٹ ،پی ٹی آئی میڈیا سیل نے پر ویز خٹک کا اصل اکاو نٹ جاری کردیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جعلی ٹوئٹر اکاو نٹ سامنے آگیا۔پی ٹی آئی میڈیا سیل نے پر ویز خٹک کا اصل اکاو نٹ جاری کردیاوزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جعلی ٹوئٹر اکانٹ سامنے آگیاجعلی ٹوٹیر اکاونٹ پر ویسٹ اینڈیز کے کپتان اور پشاور زلمی کے آل راؤنڈر ڈینل سیمی کو پاکستان کی اعزاری شہریت دینے کی پیش کش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی مرکزی سیل کو جعلی ٹوٹیر اکاونٹ سے متنبہ کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا سیل نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا اصل ٹوٹیر اکاونٹ جاری کر دیا ہے۔ جبکہ ڈیرن سمی نے بھی اس اکاونٹ کو وزیراعلی پرویز خٹک کا اصلی اکاونٹ سمجھ کر اس پیش کش کا جواب بھی دیا اور شکریہ بھی ادا کیا۔ تاہم اب اس اکاونٹ کی حقیقت سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں