ہماری سیاست کا بنیادی مقصد پختونوں کے مسائل و مشکلات کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرنا ہے ،سکندرحیات خان شیر پاؤ
منگل 26 اپریل 2016 18:46
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیر پاؤ نے سی پیک کے ثمرات سے جنوبی اضلاع کو مستفید کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف ملک بلکہ پختونوں اور باالخصوص جنوبی اضلاع کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کے روز اپنی رہائشگاہ وطن کور پشاور میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرضلع کوہاٹ کے یونین کونسل شیر کوٹ اور علی زئی سے منتخب عوامی نمائندوں ملک اشتیاق حسین ، سید نجم الحسن،عابد علی ایڈوکیٹ،سید ہلا ل حسین،سید اقدار حسین،عادل خان،حسین محمود،خلیل محمود،محمد اقبال،سابقہ ناظمین عنایت علی،ملک منظر حسین اورعلی حسن نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ ہماری سیاست کا بنیادی مقصد پختونوں کے مسائل و مشکلات کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرنا ہے کیونکہ موجودہ صورتحال میں پختون قوم انتہائی سخت حالات سے گزر رہی ہے اور دہشت گردی کی وجہ سے شدید متاثر ہو چکی ہے لہٰذا اب پختونوں کی مشکلات کے ازالہ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیح ہے اور ان کی صحیح نمائندگی کو یقینی بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ چشمہ رائٹ بنک کینال کا منصوبہ جنوبی اضلاع کاایک دیرینہ اور اہم مسئلہ تھا جس میں حائل رکاؤٹوں کو صوبائی حکومت نے حل کردیا اور بہت جلد اس پرکام شروع کیا جائے گا منصوبہ5ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جس سے علاقہ میں زرعی خوشحالی آئے گی۔انھوں نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی میں لوگوں کی شمولیت کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسہ شروع ہو چکا ہے جو پارٹی پر صوبے کی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔صوبے بھر سے لوگوں کی جوق در جوق شمولیت اس بات کی عکاس ہے کہ قومی وطن پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو پختونوں اور صوبے کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلانے کیلئے عملی جدوجہد کر رہی ہے۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے صوبائی انفارمیشن سیکرٹری طارق احمد خان،محمد نثار خان ایڈوکیٹ ،کیو ڈبلیو جنوبی زون کے سیکرٹری جنرل محمودالاسلام ایڈکیٹ اور ضلع کوہاٹ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور
پشاورکےتھانہ پشتخرہ پولیس کی کارروائی ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
پیسکو کی صارفین کو بارشوں کے دوران بجلی تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی ڈی آئی خان کے علاقہ درابن میں کسٹمز کی گاڑی پر ..
گندم کی خریداری کے عمل میں سو فیصد شفافیت کے ساتھ ساتھ خریدی جانے والی گندم کے معیار کو بھی ہر لحاظ سے ..
کھیلوں کے شعبے میں باصلاحیت نوجوانوں کی بھرپور سرپرستی کی جائے گی، صوبائی وزیر پختون یارخان
iعوام کی خدمت کیلئے میدان میں کھڑے ہیں ‘ ابراہیم خان
gپشاور پریس کلب کی وزیراعلی خیبرپختونخوا کی خاتون مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی کی جانب سے سینیئر ..
{گرانفروشی پر مزید 28 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا گیا‘ جیل منتقل
qگلیشیئرز پگھلنے سے نو اضلاع میں سیلابی صورتحال کا امکان
بارشوں سے جانی نقصان ‘ فرزند وزیر کا افسوس کا اظہار
پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ