پشاور پولیس کا سرچ آپریشن، 50 مشتبہ افراد گرفتار،آسلحہ برآمد

منگل 26 اپریل 2016 11:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2016ء ) پشاورپولیس نے تھانہ کوتوالی میں سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت پچاس سے زائد افراد گو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمدکرلی گئی ۔

(جاری ہے)

پشاور کے علاقے تھانہ کوتوالی کی حدود اور اس کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے تین افغان باشندوں سمیت پچاس سے زائدامشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئیں۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد بھی شامل ہے، جبکہ پولیس نے گرفتار افراد کو مذید تفتیش کے لیے تھانہ کوتوالی منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں