فاٹا اور خیبرپختونخوا ویمن آرٹزن نیٹ ورک کا قیام

پیر 25 اپریل 2016 14:57

پشاور۔ 25 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اپریل۔2016ء )خواتین کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری ادارے خویندوکور نے فاٹا اورخیبرپختونخوا ویمن آرٹزن نیٹ ورک قیام عمل میں لایاہے‘ جس کا مقصد صوبے اور قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والی ہنرمند خواتین کو مارکیٹ سے بالواسطہ یا بلاواسطہ متعارف کرانااور ان خواتین کے کام کو مرکزی منڈی تک پہنچاکر ہنر مندوں کے کام کو مزید بہتر اور دورجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرناہے‘ نیٹ ورک میں تمام ہنرمندخواتین کورجسٹرڈ کیاگیا‘ جنہوں نے اپنے لئے مشاورتی عمل کے ذریے چیئرپرسن کے انتخاب کیلئے باقاعدہ ووٹنگ اگلے اجلاس میں ہوگا‘ خویندوکور کی ایڈوکیسی منیجر انیلہ تاجک نے اس موقع پر کہاکہ نیٹ ورک کے قیام سے پورے ریجن کی ہنرمند خواتین کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجائیگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں