اقراء یونیورسٹی اینٹی سموکنگ میرتھن 28اپریل کو ہوگی

پیر 25 اپریل 2016 14:57

پشاور۔ 25 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اپریل۔2016ء )اقراء نیشنل یونیورسٹی پشاور میں 20سال بعد میرتھن اینٹی سموکینگ کاانعقاد کروارہی ہے اس سے پہلے 1995ء میں یہ میرتھن پشاور میں منعقدہوئی تھی یونیورسٹی پشاور ٹریننگ واڈن کے ساتھ مل کر یہ میرتھن پشاورکے شہریوں کیلئے لارہی ہے‘ اس میرتھن کاآغاز 28اپریل کو صبح 9بجے پشتہ خرہ چوک سے شروع ہوکر حیات آباد فیز ٹونزد باغ ناران پر ختم ہوگی‘ یہ میرتھن سات کلومیٹر پر محیط ہوگی‘ اختتامی تقریب یونیورسٹی کی بلڈنگ میں منعقد کی جائیگی جبکہ میرتھن کا اختتامی پوائنٹ بھی یونیورسٹی کی بلڈنگ ہوگی میرتھن کی فری رجسٹریشن جاری ہے پشاورکاہر شہری اس میں حصہ لے سکتاہے‘ میرتھن جیتنے والے کو پہلا انعام بیس ہزار روپے نقد‘ دوسرے کو پندرہ ہزار روپے نقد‘ تیسرے کو دس ہزار روپے نقد جبکہ چوتھے سے دسویں تک کو پانچ پانچ ہزار روپے نقد انعام دیاجائیگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں