قدیم روایتی دستکاری وفنون پر مبنی اشیاء کی پشاور میں نمائش

پیر 25 اپریل 2016 14:57

پشاور۔ 25 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اپریل۔2016ء )ضلعی انتظامیہ پشاور نے بینک آف خیبر اور ماء لسٹون فاؤنڈیشن کے تعاون سے آرکائیوز ہال پشاور میں صدیوں پرانی روایت کی ہاتھ سے بنائی گئی اشیاء اور فنون کی نمائش ہوئی جس میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء وطالبات کی ہاتھوں سے بنائی ہوئی اشیاء رکھی گئیں جن میں پشاور کے ثقافتی ورثہ پشاور شہر کی قدیم تاریخی عمارات اور مشہور شخصیات کی عکاسی کی گئی ہے‘ نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئی ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس کلچر محمدطارق خان اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے طلبہ کی محنت وذہانت کو داد دی اور کہاکہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نمائش کی انعقاد کے اقدام کو بھی سراہا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں