خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ‘ لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

پیر 25 اپریل 2016 14:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) پشاور اور مانسہرہ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق زلزلے جھٹکے پشاور، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ اور مانسہرہ میں محسوس کیے گئے، جہاں لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے ‘ گلگت بلتستان کے علاقوں چلاس اور غذر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 116 کلو میٹر اور مرکز افغانستان ۔ تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا ‘ تاہم زلزلے کے حوالے سے امریکی جیولوجیکل سروے نے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں