پشاور،گلبہار میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سسر اور بہو جاں بحق

پیر 25 اپریل 2016 11:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء ) پشاور کے علاقے گلبہار نمبر دو میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سسر اور بہو کی جان لے لی ، دونوں مقتول بچے کو سکول چھوڑنے کیلئے جا رہے تھے کہ گلبہار نمبر دو میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے دونوں موقع پر دم توڑ گئے جبکہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا ۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سانحے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں