اقتصادی ترقی میں محنت کشوں کاکلیدی کردار ہے ،انیسہ زیب

حکومت صوبے میں صنعتی شعبے کوفروغ دینے کے ساتھ محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ،وزیرمحنت خیبرپختونخوا

اتوار 24 اپریل 2016 16:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا کی وزیر محنت ومعدنی ترقی انیسہ زیب طاہر خیلی نے کہاہے کہ اقتصادی ترقی میں محنت کشوں کاکلیدی کردار ہے جن کے خون پسینے سے صنعتوں کاپہیہ رواں دواں رہتاہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں صنعتی شعبے کوفروغ دینے کے ساتھ محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ یہ ہنر مند طبقہ محرومیوں کے بھنور سے نکل کرترقی کے دھارے میں شامل ہوجائے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاورمیں محنت کشوں کی نمائندہ تنظیم ’’متحدہ لیبر فیڈریشن ‘‘کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے تنظیم کے رہنماوؤں محمد اقبال اورفقیر حسین کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی ۔صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ صنعتی بستیوں میں محنت کشوں کے لئے قائم کالونیوں میں کوارٹرز کی نئی الاٹمنٹ عنقریب شفاف طریقہ کار کے تحت کی جائے گی جو خالصتا میرٹ کی بنیادوں پرحقدار ورکرز کو الاٹ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کے بچوں کے لئے سکول یونیفارم اورکتابوں کی مد میں رقوم کے چیک بھی بہت جلد فراہم کئے جائیں جبکہ تعلیمی وظائف بھی صاف وشفاف طریقے سے محنت کشوں کے بچوں کو دیئے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے محنت کشوں کے نمائندہ وفد سے کہاکہ وہ صرف میرٹ اورشفافیت پر یقین رکھتی ہیں لہٰذا ان کے محکموں میں خلاف ضابطہ یامیرٹ کے برعکس کسی بھی کام کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا اسلئے تمام امور میں خالصتاً میرٹ پر عمل کیاجائے گااوراس سلسلے میں لیبر تنظیموں اورمحنت کشوں کاتعاون بھی درکا ر ہے تاکہ میرٹ کی بالادستی، انصاف اور شفافیت پرصحیح طریقے سے عمل ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں