وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کرکے تاریخی فیصلہ کیا ہے، ناصر موسیٰ زئی

صوبائی حکومت بھی خیبر بنک سیکنڈل پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرے، سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ خیبرپختونخوا

ہفتہ 23 اپریل 2016 19:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے سیکر ٹری اطلاعات ناصر موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس سکنڈل پروزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کے قیام کے لئے خط لکھ کر ثابت کر دیا ہے کہ نواز شریف ایک جمہوری اور عوامی وزیراعظم ہے۔انہوں نے بحیثیت وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لیئے پیش کردیا ہے جو کہ ایک تاریخی فیصلہ ہے اور جسکی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا یہ فیصلہ مستقبل کے حکمرانوں کے لئے ایک مثال ثابت ہوگا۔ ناصر خان موسیٰ زئی نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے بنانے پر عمران خان اور دیگر مخالفین کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے کیونکہ ان کا مقصد ملک میں انتشار پھیلا کر نواز شریف کے اقتصادی اور معاشی خوشحالی کے ویژن کو ناکام بناناہے۔انہوں نے کہا کہ اب عمران خان اور انکی صوبائی حکومت کو چاہیئے کہ خیبر بینک سیکنڈل پر بھی پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرے تاکہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں