قومی ہیروزپر قوم کوفخر ہے ‘شاندار پرفارمنس کے باعث بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور خیبر پختونخواکانام روشن کرنے کا گراں قدر خدمات انجام دیئے ہیں ‘ہمیں خوشی ہے کہ اسلامیہ کالج پشاور نے بھی کھیلوں کے شعبے میں کلیدی رول پلے کرکے کئی نامور کھلاڑی مہیاکئے ہیں

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اجمل خان کا قومی کرکٹر یونس خان کی آمد پر منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 22 اپریل 2016 20:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء ) اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اجمل خان نے کہاہے کہ قومی ہیروزپر قوم کوفخر ہے کیونکہ انہوں نے شاندار پرفارمنس کے باعث بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور خیبر پختونخواکانام روشن کرنے کا گراں قدر خدمات انجام دیئے ہیں ،ہمیں خوشی ہے کہ اسلامیہ کالج پشاور نے بھی کھیلوں کے شعبے میں کلیدی رول پلے کرکے کئی نامور کھلاڑی مہیاکئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کے دورہ اسلامیہ کالج کے دوران منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسلامیہ کالج کے رجسٹرار سمیت دیگر حکام اور کھلاڑی بھی موجود تھے ۔پروفیسر اجمل خان نے کہاکہ خیبر پختونخواکے باصلاحیت نوجوان کرکٹریونس خان نے قومی ٹیم کا حصہ بن کر کئی سال تک ملک کی نیک نامی کیلئے کلیدی رول اداکیا ہے جوکہ ایک اعزازہے اور ہمیں اس پر فخر ہے ۔

(جاری ہے)

اس دورہ کے موقع پرٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے اسلامیہ کالج کے کھلاڑیوں کو کرکٹ کی تربیت دی اور کرکٹ سے متعلق مختلف تیکنیکس سیکھائے ۔بچوں نے اپنے پسندیدہ سٹاریونس خان کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوشی کا اظہار کیا اور انکا شکریہ اداکیا کہ وہ اسلامیہ کالج تشریف لاکر انکی حوصلہ آفزائی کی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں