انٹر نیشنل آرچری کوچنگ کورس کیلئے فاٹا کا دستہ تھائی لینڈ کیلئے روانہ ہوگئی

جمعہ 22 اپریل 2016 16:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) ورلڈ آرچری فیڈریشن کے زیر اہتمام سات روزہ آرچری کوچنگ کورس کیلئے فاٹا کا تین رکنی دستہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کیلئے روانہ ہوگئی ، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ آرچری فیڈریشن نے آرچری کے فروغ اور انٹر نیشنل رولز سے آگاہی کیلئے سات روزہ آرچری کوچنگ کورس ورلڈ آرچری ایکریڈیٹڈٹریننگ سنٹر بنکاک تھائی لینڈ کے تعاون سے منعقد ہورہا ہے جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے فاٹا کا تین رکنی دستہ شرکت کیلئے روانہ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

اس دستے میں فاٹاآرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منظور آفریدی، کرم ایجنسی سے عبید الله ، مہمند ایجنسی سے وگمہ فیروز شامل ہیں ۔ وصال محمد خان نے کہا کہ یہ دعوت نامہ پاکستان آرچری فیڈریشن کو آیا تھا جنہوں نے دیگر صوبے کی طرح اس مرتبہ فاٹا کے کھلاڑیوں کو کورس میں شرکت کا موقع فراہم کیا اور امید ہے کہ یہ کھلاڑی انٹر نیشنل کورس مکمل کرنے کے بعد فاٹا میں آرچری کھیل کے فروغ وترقی میں اہم رول ادا کرینگے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں